جو بائیڈن کا نیتن یاہو پر جنگ بندی مذاکرات قبول کرنے کے لیے دباؤ

جو بائیڈن نے نیتن یاہو کو غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے دباؤ دیا

جوبائیڈن کا نیتن یاہو پر جنگ بندی مذاکرات قبول کرنے کیلئے دباؤ
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس نے قاہرہ میں جاری مذاکرات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جلد سے جلد کسی معاہدے پر پہنچ جائیں۔
صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔
غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے قاہرہ میں جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق جو بائیڈن نے قاہرہ مذاکرات کو غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے نیتن یاہو پر جلد از جلد جنگ بندی کی تجاویز کو قبول کرنے پر زور

دیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں