جہاں الیکشن چوری ہوں وہاں سیاسی استحکام نہیں آسکتا: شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی نے کہا: الیکشن چوری سے سیاسی استحکام ممکن نہیں

جہاں الیکشن چوری ہوں وہاں سیاسی استحکام نہیں آ سکتا، شاہد خاقان عباسی
عوامی پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جہاں الیکشن چوری ہوں وہاں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔
کراچی میں پارٹی منشور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں اصل مسئلہ آئی پی پی نہیں بلکہ معیشت کی ناکامی ہے۔
معیشت کی حالت آج بھی وہی ہے جو 10 سال پہلے تھی۔
سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ جہاں الیکشن چوری ہوں وہاں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔
دنیا کا ہر نظام آزما لیا ہے اب آگے بڑھنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ آئین پر عمل کیا جائے ۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ لیڈرشپ اب بھی اپنے مفاد کیلئے بیٹھی ہے، حکومت چلانی ہے تو عوام کو آگے رکھنا ہوگا ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں