“حج 2025 کے لیے نئی ہیلتھ ایڈوائزری: سعودی وزارت حج کی ہدایات”

“حج 2025 ہیلتھ ایڈوائزری جاری: صحت مند عازمین کو ہی اجازت”

حج 2025 درخواست گزاروں کے لیے ہیلتھ ایڈوائزری جاری
سعودی وزارت حج نے حج درخواست گزاروں کے لیے نئی ہیلتھ ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
مذہبی امور کے لیکچرر کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کو حج 2025 سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہوئی ہے۔
خراب موسم کے پیش نظر صرف صحت مند اور توانا عازمین کو حج کی اجازت ہوگی۔
گردے، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسرکے پیچیدہ مریضوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی، ڈیمینشیا اور متعدی امراض مثلا ٹی بی، تپ دق، کالی کھانسی کے حامل افراد کوسفرِحج کی اجازت نہیں ہوگی۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کوبھی سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی۔
عازمینِ حج کیلئے گردن توڑ بخار، کورونا، موسمی انفلوئنزا، پولیو ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں