حریت رہنما یاسین ملک نے بھارتی وکیل مقرر کرنے سے انکار، مقدمہ خود لڑنے کا فیصلہ”

یاسین ملک نے بھارتی نظام انصاف کے منہ پر طمانچہ مارا: وکیل مقرر کرنے سے انکار”

حریت رہنما یاسین ملک نے بھارتی وکیل مقرر کرنے سے انکار کر دیا۔
بھارت میں قید حریت رہنما یاسین ملک نے اپنا مقدمہ خود لڑنے کا فیصلہ کر کے بھارتی نظام انصاف کے منہ پر طمانچہ مارا۔
یاسین ملک کے وکیل کی خدمات لینے سے انکار کی وجہ سے دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس سریش کیت کی سربراہی والی بنچ نے کیس کی سماعت ڈیڑھ ماہ کے لیے ملتوی کر دی۔
دہلی ہائیکورٹ نے جمعہ کو یاسین ملک کیخلاف نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی درحواست پر سماعت کی۔
یاسین ملک جھوٹے اور بے بنیاد قتل اور عسکریت پسندوں کی مالی اعانت کے الزامات پر سزا کاٹ رہے ہیں۔
یاسین ملک اور دیگر کشمیری رہنما جو بغیر شواہد اور بغیر ثبوتوں کے پابند سلاسل ہیں انسانی حقوق کی تنظیموں کیلئے ٹیسٹ کیس ہیں۔
یاسین ملک یہ سمجھتے ہیں کہ وکیل مقرر کرنے کی صورت میں ان کا مقدمہ منصفانہ انداز سے نہیں چل سکتا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں