“حزب اللہ کے خلاف جنگ: اسرائیل اور حزب اللہ کی تازہ ترین صورت حال”
حزب اللہ کے خلاف ابھی کوئی جنگ نہیں ہوگی: گیلنٹ
اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف جنگ ابھی نہیں بلکہ مستقبل بعید میں ہو گی۔
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل آج فوج پر حملے کے بعد ان کے رہنما فواد شکر کو ہلاک کردے گا ۔
جس پر اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی تبصرہ کیا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کاکہنا ہے کہ ان کی فوج نے آج حزب اللہ کی کارروائی کو ناکام بنا دیا ۔
اگرچہ حزب اللہ نے صبح کے وقت سینکڑوں ڈرون اور میزائل اسرائیل کی جانب فائر کیے تھے۔
گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے ترجمان نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ وہ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ گلیلوٹ فوجی اڈے کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
دوسری طرف حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس کے حملے کے بنیادی ہدف میں یہ فوجی اڈا شامل تھا۔
یہ فوجی انٹیلی جنس بیس ہے جس میں موساد کا ہیڈکوارٹر بھی شامل ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ اڈا وسطی اسرائیل میں تل ابیب کے مضافات میں واقع ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں