خالدہ ضیا کی جیل سے رہائی: بنگلہ دیش کے صدر کا اہم فیصلہ

بنگلہ دیش میں خالدہ ضیا کی رہائی: صدر محمد شہاب الدین کا حکم

بنگلہ دیش کے صدر نے اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
بنگلہ دیش میں جاری کشیدگی کے درمیان ایک تازہ اور مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔
صدر محمد شہاب الدین نے اپوزیشن جماعت بی این پی کی رہنما خالدہ ضیاء کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کے صدر کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے ۔
جس میں پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد عبوری حکومت کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ملاقات کے بعد خالدہ ضیا کی رہائی کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے۔
خالدہ ضیا سابق وزیر اعظم اور اپوزیشن جماعت بی این پی کی سربراہ ہیں۔
اور انہیں ملک سے فرار ہو کر بھارت پہنچنے والی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے جیل میں ڈالا تھا اور بعد ازاں گھر میں نظر بند کر دیا تھا ۔
خالدہ ضیا کی طرف سے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں