خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ: امریکی ذخائر کی کمی کا اثر
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکی خام تیل اور پٹرول کے ذخائر میں کمی کے تخمینے ہیں۔
برینٹ کروڈ کی قیمت 32 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 81.01 ڈالر فی بیرل رہی۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 33 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 78.68 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں