“خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس ملتوی: اسپیکر بابر سلیم سواتی کی مسلسل ناکامی”
عارف علوی پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرانے میں ناکام
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے باعث اسمبلی کا اجلاس ڈراؤنا خواب بن گیا۔
تاریخ میں پہلی بار ارکان کے خوف کے باعث اجلاس تیسری بار ملتوی کر دیا گیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں علی امین حکومت کے خلاف مزید آوازیں اٹھنے کا خدشہ ہے۔
اسپیکر بابر سلیم سواتی نے مسلسل تیسری بار اسمبلی اجلاس ملتوی کردیا۔
اجلاس اس سے پہلے بغیر منعقد ہوئے 19 اگست سے 26 اگست کو ملتوی ہوا۔
پھر 26 اگست سے 2 ستمبر کو اور اب 2 ستمبر سے 23 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا۔
خیال رہے کہ شکیل خان کی کابینہ سے برطرفی کے بعد اسمبلی اجلاس کے التواء کا سلسلہ شروع ہوا۔
شکیل خان نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہےوہ صوبے کی کرپشن کی تفصیلات ایوان میں دیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں