“دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ: سیلاب کی صورتحال اور متاثرہ علاقے”
دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث شہریوں کو سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
ملتان کی سرحد سے گزرنے والے دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
پانی کی سطح بڑھنے کے باعث دریائی علاقوں کے مکینوں کو سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی اور کئی ایکڑ پر پھیلی فصلیں زیر آب آ گئیں۔
دریں اثناء راجن پور میں ندی نالوں میں طغیانی سے 53 دیہات متاثر ہوئے ہیں جب کہ جیکب آباد کے علاقے گڑھی خیرو میں بھی حالیہ طوفانی بارشوں سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصل تباہ ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ دادو کی گاج ندی میں سیلاب سے جوہی کے علاقے کاچھو کے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا، نصیر آباد، صحبت پور اور جعفر آباد میں طوفانی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی سے پانی کا دباؤ بڑھ گیا جس سے مختلف کینالز میں شگاف پڑ گیا اور درجنوں دیہات زیرِ آب آگئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں