“وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں یاد کیں”
ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیوں کا بدلہ نہیں چکا سکتا، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانی کا بدلہ نہیں چکا سکتی۔
سلام ان تمام شہداء کو جنہوں نے ایک پرامن کل کے لیے اپنا آج ہمارے لیے قربان کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے متاثرین دہشتگردی کی یاد اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ آخری دہشتگرد کا خاتمہ کر کے شہدا کے خون کا قرض اتاریں گے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے قوم کے محسن ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ہر طبقے نے قربانیاں دی ہیں۔
پاک افواج ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اور جوانوں نے اپنے لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں