“وزیراعظم شہباز شریف کا بیان: دہشت گرد پاکستان کی ترقی اور سی پیک منصوبے کو روکنا چاہتے ہیں”

“پاکستان کی ترقی اور سی پیک کو دہشت گردوں سے خطرہ: وزیراعظم شہباز شریف کا بیان”

دہشت گرد پاکستان کی ترقی اور سی پیک کو روکنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین پاکستان اور سبز ہلالی پرچم کو تسلیم کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کے راستے کھلے ہیں۔
لیکن نہ تو دشمن سے مذاکرات ہو سکتے ہیں اور نہ ہی نرم رویہ اپنایا جا سکتا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعات ہوئے ہیں۔
دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں 50 سے زائد شہری اور سیکیورٹی فورس کے اہلکار بھی شہید ہوچکے ہیں۔
و زیراعظم نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان، کرک میں بھی بے گناہ لوگوں کو شہید کیا گیا۔
، فتنہ الخوارج کے دہشتگرد افغانستان سے آپریٹ کرتے ہیں۔
، دہشتگردوں کے خلاف مؤثر آپریشن بھی ہوئے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کی ترقی اور سی پیک کے منصوبے روکنا چاہتے ہیں۔
دہشتگرد پاکستان اور چین کے درمیان فاصلے پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
اب دہشتگردی کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے افواج پاکستان کو تمام وسائل مہیا کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں