“راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کا اسکور: 158 رنز اور 4 وکٹیں”

“راولپنڈی ٹیسٹ: پہلے روز پاکستان کی پوزیشن اور کھلاڑیوں کی کارکردگی”

راولپنڈی ٹیسٹ، پہلے روز کا کھیل اختتام پذیر ، پاکستان کے 158 رنز پر 4 کھلاڑی آوٹ
راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا لئے ہیں۔
جس میں صائم ایوب نصف سینچری کے ساتھ سرفہرست رہے ۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ آج صبح 10 بجے شروع ہونا تھا لیکن راولپنڈی میں بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا،
آدھے دن کے بعد ٹاس ہوا اور بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 38 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا ئے جس میں صائم ایوب کے علاوہ سعود شکیل بہتر کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے۔
، بابراعظم صفر ، کپتان شان مسعود 6 جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق صرف 2 رنز بنا کر پولین لوٹے ۔
تاہم سعود شکیل نصف سینچری بنا چکے ہیں اور محمد رضوان 22 رنز کے ساتھ کل دوبارہ کھیل کا آغاز کریں گے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں