رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے حملے کے بعد سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب کو آپریشن کی نگرانی کے لیے بھیج دیا

سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے حملے کے بعد آپریشن کی نگرانی کے لیے روانہ

رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کا حملہ، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب کو آپریشن کی نگرانی کے لیے بھیج دیا۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب آپریشن کی نگرانی کے لیے روانہ ہوگئے۔
حکام کے مطابق وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کچھی روانہ ہو گئے ہیں۔
یہ افسران ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
وزیراعلی مریم نواز نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں