رحیم یار خان کچہ ماچھکہ: پنجاب پولیس کی کارروائی میں بشیر شر ہلاک

رحیم یار خان کچہ ماچھکہ: پولیس حملے میں بشیر شر کی ہلاکت اور سکیورٹی اقدامات

رحیم یار خان: کچہ ماچھکہ میں پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی، مرکزی ملزم بشیر شر مارا گیا۔
رحیم یار خان کے کچہ ماچھکہ میں پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی میں مرکزی ملزم بشیر شر مارا گیا۔
ڈاکو پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم تھا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔
پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
بشیرشرگزشتہ روز پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کے مرکزی ملزمان میں شامل تھا،ڈاکو بشیر شر کے 2 ساتھی زخمی ہوئے۔
سندھ پنجاب کے سرحدی ضلع گھوٹکی میں بھی پنجاب پولیس پر حملے کے بعد سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔
کچےاورپکے میں قائم پولیس چوکیوں پر اہلکاروں کو الرٹ کردیاگیا۔
جمعرات کوصادق آباد میں کچے کےعلاقے ماچھکہ میں انتہائی افسوسناک سانحہ پیش آیا۔
جہاں ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس کی دوگاڑیوں پر حملہ کیا گیا ۔جس کے نتیجےمیں 12 اہلکار شہید ہوگئے۔
شہید اہلکاروں میں رحیم یارخان کے 9،مظفر گڑھ کا1، ملتان سے 1 اور ڈی جی خان سےتعلق رکھنے والا اہلکارشہید ہوئےہیں۔
شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ نماز جمعہ کے بعد 2:15 منٹ پر صادق شہید پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور و دیگر افسران نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں