رحیم یار خان کچے میں ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ: 12 اہلکار شہید

کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید

رحیم یار خان ، کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا پولیس کی گاڑیوں پر حملہ، 12 اہلکار شہید
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔
جمعرات کو صادق آباد میں کچے کے علاقے ماچھکہ میں انتہائی افسوسناک سانحہ پیش آیا ۔
جہاں ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس کی دو گاڑیوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق 2 پولیس موبائلوں میں 20 سے زائد پولیس اہلکار سوار تھے اور ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد واپس جا رہے تھے۔
پولیس کی گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں اور ڈاکوؤں نے گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے لئے راکٹ لانچرز کا استعمال کیا ۔
پنجاب پولیس کے مطابق حملے میں 6 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 5 لاپتہ تھے۔
ط جن کو ریسکیو کرلیا گیا ہے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو صادق آباد منتقل کر دیا گیا ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں