“حکومت کا فیصلہ: رواں ماہ بجلی کے بڑھے ہوئے بل کی واپسی”

“بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز کی واپسی: رواں ماہ کے بلوں میں کمی”

حکومت کا رواں ماہ بجلی کے بڑھے ہوئے بل کی واپسی کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے پرو ریٹا سسٹم کے تحت اضافی یونٹس کے ٹیرف میں کمی کرکے صارفین کو رواں ماہ کے بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیصلے کے مطابق پرو ریٹا بلنگ کے لیے اضافی یونٹس کے ٹیرف میں کمی کی جائے گی۔
محفوظ زمرے کے صارفین اب 27 روپے فی یونٹ کے بجائے 13 روپے فی یونٹ ادا کریں گے۔
صارفین کو ان کے موجودہ بلوں میں اضافی چارجز کا کریڈٹ ملے گا، اور کسی بھی زائد ادائیگی کی رقم واپس کر دی جائے گی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی یعنہ نیپرا نے بلوں کی تاخیر سے ادائیگی پر جرمانے ختم کر دیے ہیں،۔
گزشتہ ماہ، پرو ریٹا سسٹم کے تحت صارفین کو اضافی یونٹس کے حساب سے بل بھیجے گئے تھے، ۔
جس کے بعد نیب اور ایف آئی اے کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات کی گئی تھیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں