“ایران اور عراق سے زائرین کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے کمیٹی قائم”

“زائرین کی بحفاظت وطن واپسی: ایران اور عراق سے وطن واپسی کے لیے نئی کمیٹی”

ایران‘عراق سے زائرین کی بحفاظت وطن واپسی ‘کمیٹی قائم
وزیراعظم کے حکم پر ایران اور عراق سے زائرین کی بحفاظت وطن واپسی کیلئےکمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد میں ایران اور عراق سے زائرین کی بحفاظت وطن واپسی کیلئےوزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری وزارت مذہبی امور کریں گے۔
کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری میری ٹائم افئیرز بھی شامل ہوں گے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ کمیٹی میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی شامل ہیں،۔
کمیٹی زائرین کی بشمول سمندری راستےبحفاظت واپسی یقینی بنائےگی۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید لکھا گیا ہے کہ وزارت مذہبی امورسیکرٹریٹ وزیراعظم کو کمیٹی کی عملدرآمد پر رپورٹ پیش کرے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں