“غزہ کی کشیدہ صورتحال: امریکہ نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بحال کی”
امریکہ نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت پر عائد پابندی اٹھا لی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے سعودی عرب کو خطرناک ہتھیاروں کی فروخت دوبارہ شروع کردی ہے۔
یہ فیصلہ غزہ کی کشیدہ صورتحال کے حل کے لیے کیا گیا ہے۔
امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ سعودی عرب کو خطرناک ہتھیاروں کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے جا رہا ہے۔
امریکا کی جانب سے یہ اعلان غزہ کے مسئلے پر سعودی عرب کے کردار ادا کرنے کی غرض سے کیا ہے۔
واضح رہے امریکا نے گزشتہ 3 سال تک سعودی عرب پر یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بنا پر اسلحے کی فراہمی روک دی تھی۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ ’وہ اسلحے کی فروخت کو ریگولر آرڈر، کانگریس کے نوٹیفیکیشن اور مشاورت کے بعد شروع کریں گے۔
سعودی عرب امریکا کا قریبی اسٹریٹجک اتحادی رہا ہے، ہم اس اتحاد کو مزید آگے لےکر جانا چاہتے ہیں ۔
سعودی عرب کی یمن میں فضائی بمباری میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے پر امریکا نے تین سال تک سعودی عرب پر خطرناک اسلحے کی فروخت پر پابندی لگائی تھی‘۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں