سندھ سولر ہوم سسٹم منصوبے کا آغاز: بلاول بھٹو اور ناصر حسین شاہ کا بیان
سندھ حکومت کی جانب سے مستحقین میں سولر پینلز کی تقسیم
سندھ کے عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے مشن کے تسلسل میں جمعرات کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوم سولر سسٹم منصوبے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کیا۔
سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سولر پارک کے ساتھ ساتھ ڈسکو کو تمام بجلی بھی فراہم کی جائے گی۔
منصوبے کے تحت صوبائی حکومت 2 لاکھ خاندانوں کو سولر ہوم سسٹم فراہم کرے گی۔
جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خاندانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
منصوبے کے پہلے مرحلے میں سندھ کے 50 ہزار خاندانوں کو سولرسسٹم دیا جائے گا۔
سندھ کے ہر ضلع میں 6665 خاندانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔
جبکہ سندھ سولر ہوم پروگرام کی مجموعی لاگت 32 ملین ڈالر ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں