“سندھ کی ساحلی پٹی پر سمندری طوفان کا خدشہ: محکمہ موسمیات کی الرٹ”

“سندھ میں سمندری طوفان کی پیشگوئی: محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری”

سندھ کی ساحلی پٹی پر سمندری طوفان کا خدشہ
محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ کی ساحلی پٹی پر طوفان کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں رن آف کچ کے علاقے کے اوپر ہواؤں کا شدید دباؤ موجود ہے، یہ سسٹم آج رات یا کل تک سندھ کی ساحلی پٹی کی جانب آسکتا ہے۔
ہواؤں کے اس کم دباؤ سے سائیکلون پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہواؤں کے اس دباؤ کے وجہ سے سندھ کے علاقوں تھر پارکر، بدین، حیدر آباد، کراچی سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں شدیدبارشیں متوقع ہیں۔
سائیکلون وارننگ سسٹم اس تمام صورتحال پر نظر رکھ رہا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ممکنہ سمندری طوفان کے حوالے سے کہا کہ ڈیپ ڈپریشن کراچی کے جنوب مشرق میں 270 کلو میٹر دوری پر موجود ہے،۔
اب تک سسٹم خشکی پر موجود ہے۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ان دنوں سمندر میں درجہ حرارت اور ماحول سازگار ہے۔
، امکان ہے کہ کل یہ ڈیپ ڈپریشن سمندر میں داخل ہوگا،۔
طوفان بنے کی صورت میں کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں