سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ: زیر التوا کیسز کو حل کرنے کی امید
حکومت کا سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت نے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں سپریم کورٹ ترمیمی بل پیش کرنے فیصلہ کیا ہے۔
جس میں چیف جسٹس کے علاوہ سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 22 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
بل کے مطابق ججز کی تعداد بڑھانے سے سپریم کورٹ کے زیر التوا کیسز حل کرنے میں مدد ملے گی۔
ججز کی تعداد بڑھانے سے سپریم کورٹ سائلین کو انصاف کی بروقت یقین دہانی کرا سکے گی۔
بل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججز تعیناتی میں ان کی ماحولیات، بین الاقوامی تجارت اور سائبر کرائم کے قوانین میں مہارت مدنظر رکھی جائے گی۔
یاد رہے کہ 24 جولائی کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے بیشتر ارکان نے اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججوں کی منظور شدہ تعداد میں اضافے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
تاہم اس حوالے سے بل پر غور ان کے اگلے اجلاس تک موخر کر دیا گیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں