سپورٹس بورڈز کی سیاست: خواجہ آصف کا کھلاڑیوں کی حالت پر اظہار خیال
خواجہ آصف ہم سیاست دان اتنی سیاست نہیں کرتے جتنی سپورٹس بورڈ کرتے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم سیاست دان اتنی سیاست نہیں کرتے جتنی سپورٹس بورڈز میں کرتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس میں میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔
پاکستانی نوجوان ارشد ندیم نے تین دہائیوں بعد گولڈ میڈل جیت لیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی عدم تحفظ کی حالت میں رہتے ہیں، ہم سیاست دان اتنی سیاست نہیں کرتے جتنی سپورٹس بورڈ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہمارے کھلاڑی بے سروسامانی کے عالم میں زندگی گزارتے ہیں، کھیلوں کے بورڈز میں جتنی سیاست ہے ہم سیاستدان نہیں کرتے۔
، اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کو عہدہ چھوڑنے پر میڈل دیں، پوری قوم کو مبارک ہو بالآخر اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر تبدیل ہو گئے۔
سپورٹس فیڈریشن میں جو شخص ایک دفعہ بیٹھ جاتا ہے تو بیٹھ جاتا ہے،ہم بوڑھے ہوگئے ہیں۔
لیکن سپورٹس فیڈریشن کے صدر بیٹھے رہے ،سپورٹس فیڈریشن کے صدر نے جان چھوڑی ہے تو ان کا شکرگزار ہوں ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں