شاہد خاقان عباسی کا فیض حمید نیٹ ورک پر تبصرہ: تفصیلات اور موقف
فیض حمید نیٹ ورک میں نے کبھی نہیں دیکھا، شاہد خاقان عباسی
سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے کنونئیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فیض حمید نیٹ ورک میں نے کبھی نہیں دیکھا۔
میں نیٹ ورکس سے بہت دور رہتا ہوں ۔
سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے کنونئیر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جہاں کرسی کو خطرہ ہوتا ہے تو سب دوڑنا شروع کرتے ہیں۔
حکومت نہ کام کر رہی ہے نہ ڈیلیور کر رہی ہے، عوام حکومت سے تنگ ہیں ، اپوزیشن سڑکوں پر ہے۔
اقتدار میں حصوں کی سیاست زیادہ دیر نہیں چلے گی، جو بھی آئین پر چلے گا ہم اس کے ساتھ ہیں۔
،ملکی مسائل کا حل صرف آئین پر چلنے سے ہے، انتشار اور نفاق سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پولیٹیکل ، جوڈیشل اور ملٹری لیڈرشپ اپنے معاملات سے نکل کر ملک کا سوچے۔
بات چل رہی ہے حکومت چیف جسٹس کو توسیع دینا چاہتی ہے، کہا جا رہا ہے۔
حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے لیکن کیا پاکستان کا مسئلہ آئینی ترمیم ہے؟ ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں