بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی دولت: امیتابھ بچن سے 356 فیصد زیادہ
شاہ رخ نے دولت میں امیتابھ بچن کو پیچھے چھوڑ دیا
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے رواں سال کی کمائی کے معاملے میں انڈسٹری کے تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ہورون انڈیا رچ لسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اس سال کنگ خان کی مجموعی مالیت 7300 کروڑ روپے ہے۔
اس میں صرف اداکاری سے ملنے والا معاوضہ شامل ہے، تاہم اداکار نے اپنے پروڈکشن ہاؤس سے بھی اچھی خاصی کمائی کی ہے۔
اس کے علاوہ سپر اسٹار انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بھی مالک ہیں۔
، آئی پی ایل ٹیم میں ان کے ہولڈنگز کی بڑھتی ہوئی قدر نے انہیں تفریحی صنعت کی سب سے امیر ترین شخصیت بننے میں بھی بڑی حد تک مدد کی ہے۔
دوسری جانب لسٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال بالی وڈ کے مہنگے ترین سینئر اداکار امیتابھ بچن اور ان کے خاندان کی کل دولت 1600کروڑ رہی جکہ بگ بی اپنی سرمایہ کاری سے بڑے پیمانے پر منافع بھی کماتے ہیں۔
اگر دونوں سپر ہٹ اداکاروں کی دولت کا موازنہ کیا جائے تو شاہ رخ خان کی کمائی امیتابھ بچن سے 356 فیصد زیادہ ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں