“پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ میں شکیب الحسن پر جرمانہ: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تفصیلات”
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘ شکیب الحسن پر جرمانہ
آئی سی سی نے بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کے خلاف راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے ۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران نامناسب رویے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی ہے۔
یہ واقعہ پاکستان کی بیٹنگ کے دوران پیش آیا جب محمد رضوان بیٹنگ کر رہے تھے اور شکیب الحسن بولنگ کر رہے تھے۔
ان کی بالنگ کے وقت جب محمد رضوان تیار نہیں تھے تو غصے میں آ کر انہوں نے بال رضوان کی طرف پھینک دی۔
اس پر انہیں ایمپائر کی جانب سے اسے وقت وارننگ بھی دی گئی تھی۔
اور اب آئی سی سی کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ شکیب الحسن کا یہ رویہ آئ سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
جس کی وجہ سے انہیں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں