“شیخ حسینہ نے بھارت جانے والی پرواز میں اپنے ساتھ کس کو لیا؟”
شیخ حسینہ کے ساتھ بھارت جانے والے طیارے میں کون سوار تھا؟
بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت پہنچ گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ اپنی بہن واجد کے ہمراہ بنگلہ دیش سے بھارت آنے والی پرواز میں تھیں۔
اور انہوں نے کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر بنگلہ دیش جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں اور بارڈر سکیورٹی فورس کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹہ دیے جانے کے خلاف گزشتہ ماہ کئی روز تک مظاہرے ہوئے تھے۔
جن میں 200 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد سپریم کورٹ نے کوٹہ سسٹم کو ختم کردیا تھا۔
سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے طلبہ نے وزیراعظم حسینہ واجد سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا ۔
کرفیو کے باوجود ڈھاکا کی جانب مارچ کا اعلان کیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں