“شیرافضل مروت نے پی ٹی آئی سے نکالنے پر ردعمل دیا: پارٹی کی فیصلے کا احترام”
بانی شرافضل مروت تحریک انصاف کے سپاہی تھے، ہیں اور رہیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اپنی پارٹی کی رکنیت منسوخی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے سپاہی تھے، ہیں اور رہیں گے۔
قائد کی رہائی کے لیے جو کچھ ہو سکا وہ ضرور کروں گا۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ پارٹی کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔
افسوس رہے گا کہ مجھے باضابطہ طور پر سنے بغیر یکطرفہ فیصلہ صادر کیا گیا۔
اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ کے حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا کہ اسمبلی کی نشست پر حلقے اور قبیلے کے لوگوں کو اعتماد میں لوں گا۔
انہوں نے کہا کہ قائد کے کانوں میں میرےخلاف زہر گھولا گیا اور غلط فہمیاں پیدا کی گئیں۔
کوشش کروں گا کہ لیڈر سے مل کر اپنا مؤقف ان کے سامنے پیش کروں، بانی پی ٹی آئی کو مطمئن کرنے کی کوشش کروں گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں