“تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کر دی: پارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی”
تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی رہنما اور ایم این اے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔
پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری فردوس شمیم نقوی کے دستخط شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نوٹس پیریڈ پر ہیں۔
بیان کے مطابق نوٹس پیریڈ کے دوران ڈسپلنری کمیٹی نے محسوس کیا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی کے قوانین کی پرواہ نہیں ہے۔
شیرافضل مروت خودکوپارٹی قوانین سے بالاتر سمجھتےہیں۔
تحریک انصاف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر شیر افضل مروت ایک عزت دار شخص ہیں تو وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں