“شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی: تحریک انصاف کی راہ”

شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی: تحریک انصاف کی راہ اور نوٹیفکیشن کا جائزہ

شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی کا راستہ واضح ہوتا جا رہا ہے۔
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں واپسی کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی برطرفی کے نوٹیفکیشن پر نظرثانی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں سینئر رہنماؤں نے پی ٹی آئی بانی سے ملاقات میں شرافضل مروت کا معاملہ اٹھایا۔
جس پر بانی پی ٹی آئی نے ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا کہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف نے یقین دہانی کرائی کہ شیر افضل کی برطرفی کے معاملے کا خود جائزہ لوں گا۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر مطمئن ہوا تو شیر افضل مروت کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لوں گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے فارغ کر دیا گیا۔
تاہم، شیر افضل نے اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں