“عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس: حکومت نے ملزمان کا سراغ لگا لیا”

“عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس: ملزمان کی جلد گرفتاری کی توقع”

حکومت نے عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کیس میں ملزمان کو ڈھونڈ نکالا۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
حکومت نے ملزمان کا سراغ لگا لیا ہے جن کی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عظمیٰ بخاری کیس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا شاواز کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
امریکی کمپنیز کے ایف آئی اے کو سوشل میڈیا اکاوئنٹس کی تفصیلات دینے سےانکار کے بعد حکومت نے سفارتخانوں کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگالیا ہے ۔
ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے اسی کیس میں تحریک انصاف کی کارکن فلک جاوید کو بھی طلب کر لیاہے۔
، فلک جاوید کے گھر پر نوٹس چسپاں کیے گئے لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں۔
ایف آئی اے نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت کیلئے نادرا کو بھی مراسلہ لکھ دیا ہے ۔
عظمی بخاری کی ویڈیوز اوورسیز پاکستانیوں کے اکاؤنٹس سے بھی اپ لوڈ ہوئیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں