“عمران خان پر تشدد: قاضی انور کا شدید الزام”

“عمران خان پر تشدد کی تحقیقات: قاضی انور کا بیان اور پی ٹی آئی کا موقف”

عمران خان پر تشدد ہو رہا ہے: قاضی انور
خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے قائم گڈ گورننس کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کو جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات ہوئی، پی ٹی آئی کے بانی نے اسلام آباد جلسہ منسوخ کر دیا تھا ۔
تاہم تاثر دیا جا رہا ہے کہ ملاقات کسی کے کہنے پر ملتوی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلسہ منسوخی کا بانی سے سوال کیا تو جیل انتظامیہ نے سیاسی سوال کرنے سے روک دیا۔
بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ٹارچر کیا جا رہا ہے۔ قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا تھا گڈ گورننس کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی ہے۔
کمیٹی کا نام تبدیل کرکے پی ٹی آئی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے لیے سیکرٹریٹ قائم کیا جائے گا، کسی بھی وزیر یا افسرکے خلاف شکایات ہوں۔
توکمیٹی کو درج کرائی جا سکتی ہیں، کمیٹی کی اپنی ویب سائٹ ہوگی جس پر شکایات درج کرائی جا سکیں گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں