حکومت غیرملکی سرمایہ کاری پر توجہ دے رہی ہے””وفاقی وزیر خزانہ

“پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری: وزیر خزانہ کی جانب سے اقدامات اور مواقع”

حکومت غیرملکی سرمایہ کاری پر توجہ دے رہی ہے، وفاقی وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت برآمدات پر مبنی معیشت و نمو اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔
ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کیلیے سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں ملاقات کیلیے آئے ہوئے فن لینڈ کے ترقیاتی مالیاتی ادارے فن فنڈ کے نمائندے آنتی پارٹینن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
وزیر خزانہ نے فن لینڈ کے نمائندے کو پاکستان میں کلی معیشت کے اشاریوں میں نمایاں بہتری اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن، توانائی اور ریاستی ملکیتی اداروں میں اصلاحات اور نجکاری کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں