کراچی میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر فروخت کے خلاف کارروائی: 5 دکانیں سیل

کراچی میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کی فروخت پر کریک ڈاؤن: 5 دکانیں سیل

غیر قانونی سلنڈر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 5 دکانیں سیل کر دی گئیں۔
کراچی میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گلشن اقبال میں 5 دکانیں سیل کر دی گئیں۔
کمشنر کراچی کی ہدایت پر ڈی سی ڈسٹرکٹ ایسٹ شہزاد فضل عباسی نے گلشن چورنگی پر کارروائی کی، جس کے دوران ایل پی جی کی 5 دکانوں کو سیل کرکے رپورٹ بھیج دی گئی۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی ایل این جی اور ایل پی جی سلنڈر شہریوں کے لیے غیر محفوظ ہیں۔
تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرزکی فروخت کے خلاف کارروائی کریں ۔
کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ایل پی جی کی انسپکشن مہم شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ایل پی جی سلنڈروں کی فروخت کو ہر ممکنہ طور پر روکا جائے ۔
کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں