غیر متوقع حملہ: ایران کا اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا منصوبہ
غیر متوقع حملہ اسرائیل کو حیران کر سکتا ہے: ایران
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف کوئی بھی جوابی کارروائی اس طرح کی جانی چاہیے۔
جو کہ ناقابل اعتماد اور اچانک حملوں سے ہوشیار ہو، ایک مقصد یہ ہونا چاہیے کہ کسی کو ایران پر حملہ کرنے سے روکا جائے۔
اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے اپنے بیان میں زور دیا کہ ایران اسرائیل کے خلاف انتہائی اچانک اور مکمل طور پر غیر متوقع جوابی کارروائی اس طرح کرے۔
اسرائیلیوں کی آنکھیں آسمان یا ریڈار اسکرینوں پر جمی ہوں اور اچانک زمین یا فضا سے یا پھر دونوں اطراف سے اچانک اور ناقابل یقین حملوں سے ششدر رہ جائیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی پر احتیاط کے ساتھ غور کرنا چاہیے۔
تا کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔
جس کے لیے وقت، شرائط اور طریقہ کار میں ہم آہنگی رکھی جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں