“فرانس آئل پاور پلانٹس کے معاہدے کی مدت اور قیمتوں کی تفصیلات”
فرنس آئل سے چلنے والے پاور پلانٹس کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات جاری ہیں۔
بول نیوز نے فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس کے معاہدوں کی تفصیلات حاصل کر لیں۔
فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس کے ساتھ معاہدے کب تک ہیں اور فی یونٹ کتنی ادائیگی کی جا رہی ہے؟
دستاویز کے مطابق اس وقت ملک میں گیارہ پاور پلانٹس فرنس آئل پر چل رہے ہیں۔
فرنس آئل سے بجلی کی قیمت 35 روپے 76 پیسے سے لے کر 43 روپے 86 پیسے فی یونٹ تک ہے۔
۔دستاویز میں بتایا گیا کہ حب پاور پلانٹس اور کوہِ نور انرجی کے معاہدے 2027 تک ہیں۔
جبکہ لال پیر، پاک جین کے معاہدے 2028 تک، صبا پاور کمپنی کا معاہدہ 2029 تک، اٹک جینریشن پاور کا معاہدہ 2024 تک ہے۔
دستاویز کے مطابق اٹلس، نشاط، نشاط چونیاں کے معاہدے 2035 تک، ناروال انرجی، لبرٹی پاور ٹیک کے معاہدے 2036 تک ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں