فلسطین میں ظلم انسانیت کو جھنجھوڑ رہا ہے””وزیراعظم شہباز شریف

“فلسطین میں ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی: وزیراعظم شہباز شریف کی مذمت”

فلسطین میں چیخ و پکار، ہر طرف بکھرا خون انسانیت کو جھنجھوڑ رہا ہے، وزیراعظم
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تہران میں شہید اسماعیل ہانیہ کی شہادت کا پورا پاکستان اور عالم اسلام مقروض ہے۔
اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بہادر فلسطینی بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یہاں آئے ہیں۔
، فلسطین کو بدترین ظلم کا سامنا ہے، فلسطین قبرستان بن چکا ہے۔
40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین کی ہے۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر حکومت آج یوم سوگ منا رہی ہے، ہر طرف بہتا ہوا خون انسانیت کو لرزا رہا ہے۔
انصاف اور ظلم کی داستان کب ختم ہوگی، عالمی انصاف کے دعوے کرنے والے آج عدالت میں مجرم قرار پائے۔
بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو ایک دن اسے جواب دینا پڑے گا۔
بےگناہ انسانوں کا قتل عام نہ رکا،عوامی غیض و غضب کو روکنا کسی کے بس میں نہیں رہے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں