عمران خان کے دور میں فوجی عدالتوں میں مقدمہ کیوں ممکن تھا؟
عمران کے دور میں فوجی عدالتوں میں سماعت ہو سکتی تھی تو اب کیوں نہیں؟ خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے دور میں فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہو سکتا تھا تو اب کیوں نہیں چلایا جا سکتا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان 9 مئی کی بغاوت کے لیڈر تھے۔
انہوں نے منصوبہ بنایا تھا، ان پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ کیوں نہیں چلایا جا سکتا؟
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کہا بانی پی ٹی آئی کے اپنے دور میں لوگوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمے چلے ، سزائیں ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی مشروط معافی کی پیش کش پر بھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کے تعلقات میں بہتری کا کوئی امکان نہیں۔
بانی پی ٹی آئی کو سمجھنا چاہیے کہ 9 مئی کا واقعہ ریاست کے خلاف بغاوت تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں