“پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے جدید ٹیکنالوجی: کواڈ کاپٹرز کی خریداری”
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب میں نگرانی اور انسداد دہشت گردی کے لیے 27 کواڈ کاپٹرز خریدے جائیں گے ۔
جب کہ پنجاب کابینہ نے محکمہ داخلہ پنجاب کو جدید کواڈ کاپٹرز کی خریداری سے آگاہ کر دیا ہے
ذرائع نے بتایا کہ جدید کواڈ کاپٹرزکی خریداری کیلئے 21 کروڑ 40 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ اٹک، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، راجنپور اور رحیم یار خان کیلئے 20 سرویلنس کواڈکاپٹرزاورمیانوالی، ڈی جی خان، راجنپور اور رحیم یار خان کیلئے پے لوڈ لے جانے والے 7 کواڈکاپٹرز لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پے لوڈ لے جانے والے کواڈکاپٹرز ایک وقت میں 80 ایم ایم کے 2 مارٹر گولے ٹارگٹ پر داغ سکتے ہیں۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور وسائل مہیا کر رہے ہیں۔
جبکہ اس سے کچے کے علاقوں اور بارڈر ایریا میں قانون کی حکمرانی قائم کرنے میں مدد ملے گی۔\
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں