“لاہور میں آج اور کل بارش کی توقع، درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ”
محکمہ موسمیات کی لاہور میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے لاہور میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج رات وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔
جبکہ کل بھی گرج چمک کےساتھ بادل برسیں گے۔
لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جبکہ مطلع آبر آلود اور بارش سے ہوا میں نمی میں مزید اضافہ ہوا۔
صوبائی دارالحکومت میں بارش سے حبس میں مزید اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں آئندہ ہفتے بدھ سے ہفتے تک بارش کو امکان ہے اور بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں