“لاہور میں ہنی ٹریپ کا افسوسناک واقعہ: خاتون اور ساتھیوں نے نوجوان کو لوٹا”

لاہور میں ہنی ٹریپ کی ایک اور واردات، نوجوان لٹ گیا

لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں خاتون نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نوجوان کو لوٹ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
ہنی ٹریپ کا یہ واقعہ لاہور کے علاقے کاہانہ میں پیش آیا جہاں کائنات نامی لڑکی کی حمزہ نامی نوجوان سے فون پر دوستی ہوگئی۔
اور اسے فلیٹ پر ناشتہ لانے کو کہا، حمزہ ناشتہ لے کر پہنچا تو اس کے پیچھے تین لوگ داخل ہوئے۔
تینوں ملزمان نے نوجوان حمزہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، نقدی لوٹی اور موبائل فون بھی چھین لیا۔
جبکہ خاتون تشدد کی ویڈیو بنانے میں مصروف رہی ۔
پولیس نے ملزمہ کائنات سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیاہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں