مصدق ملک کا انکشاف: وزارت آبی وسائل اور بجلی کی پیداوار کا چیلنج
ملک کی 40 فیصد بجلی وزارت آبی وسائل پیدا کر رہی ہے، پانی کا نام آتے ہی لڑائی شروع ہو جاتی ہے، مصدق ملک
وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ملک کی 40 فیصد بجلی وزارت آبی وسائل پیدا کر رہی ہے، پانی کا نام لیا جائے تو لڑائی شروع ہوجاتی ہے۔
اسلام آباد میں سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس میں قومی آبی پالیسی اور اس پر عملدرآمد سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس سیکرٹری آبی وسائل کا کہنا تھا کہ صوبوں نے شعبہ صحت کا اختیار بھی زور دے کر اٹھارویں ترمیم میں اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔
مشترکہ مفادات کونسل میں پالیسیز بنتی ہیں۔
کیونکہ وہاں سب صوبے ہوتے ہیں،صوبوں کو دس بار کہا ہےکہ واٹرایکٹ کا نفاذ کریں۔
، ملک میں زیر زمین پانی کی قلت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا اجلاس میں کہنا تھا کہ ملک کی 40 فیصد بجلی وزارت آبی وسائل بنا رہی ہے پانی کا نام لیتے ہیں تو لڑائی شروع ہو جاتی ہے۔
آپ صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی کمیٹی میں بلا سکتے ہیں۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا حیرت ہےکہ آپ اپنی بے بسی کا اظہار کر رہے ہیں۔
مصدق ملک نے جواب میں کہا کہ آپ کو کس بات پر حیرت ہے، اٹھارہویں ترمیم کےتو آپ بانی ہیں۔
میری گزارش ہےآپ صوبوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں۔
ہم صوبوں کوکہتےہیں تو وہ بڑے ناراض ہوتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں