مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں: صدر زرداری کا پیغام
مقبوضہ کشمیر دنیا کے سب سے زیادہ عسکریت زدہ علاقوں میں سے ایک ہے، آصف علی زرداری
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔
صدر آصف علی زرداری نے کشمیر کے یوم آزادی کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مستحکم کرنے کی مہم 5 سال سے جاری ہے۔
بھارت نے 5 سال قبل مقبوضہ کشمیر میں کئی یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کیے تھے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو بدلنےکیلئے مسلسل مہم کا آغاز کر چکا ہے۔
5 اگست اور اس کے بعد تمام اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں