“ملک بحران کا شکار ہے: علی محمد خان کا تجزیہ”

“بلوچستان کے حالات: ملک بحران کا شکار ہے، پی ٹی آئی رہنما کا بیان”

ملک بحران کا شکار ہے، بلوچستان کے حالات دیکھ لیں، علی محمد خان
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ملک بحران کا شکار ہے، بلوچستان کے حالات دیکھ لیں۔
ہم بھاگنے،ڈرنےاوربانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کوچھوڑنےوالے نہیں ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو جیل میں رکھ کر ملک کا ایک سال برباد کیا گیا، ملک برباد ہو گیا۔
مہنگائی آسمان پر ہے، ملک میں امن و امان کی حالت دیکھیں، ملک میں امن تھا، ملک بحران کا شکار ہے۔
بلوچستان کی صورتحال دیکھ لیں، ہم بھاگنے،ڈرنےاوربانی پی ٹی آئی کوچھوڑنےوالے نہیں ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما ءعلی محمد خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ہمارے تعلقات ایران اور افغانستان سے بہتر ین رہےتھے۔
عمران خان بلوچستان،ٹرائبل ایریا کو ساتھ لیکر چلے،کشمیر کے سفیر بنے،جب بھی کوئی وزیر اعظم ملکی سالمیت پر سٹینڈ لے گا اسکے ساتھ یہ ہو گا۔
عمران خان نے قوم میں جیت کا حوصلہ پیدا کیادنیا کو بتایا پاکستانی ایک زندہ قوم ہے،ملک کا جھنڈا دنیا میں روشن کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں