مل کر کام کریں گے تو ملک کا نام روشن کریں گے”وزیراعظم شہباز شریف

“ملک کا نام روشن کریں گے: وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر”

ہم مل کر کام کریں گے تو مسائل سے نکلیں گے وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
ماضی میں ضائع کیے گئے وقتوں سے سبق سیکھیں گے، مل کر کام کریں گے تو ملک کا نام روشن کریں گے۔ یقیناً مشکلات سے نکل جائیں گے۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم قوم کا ہیرو ہے۔
ارشد ندیم نے 40سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل جیت کر دیا ہے، پوری قوم اللہ کا شکر ادا کررہی ہے ،خوشیاں منارہی ہے۔
ارشد ندیم نے ماضی قریب میں بھی مقابلوں میں حصہ لیا، اللہ نے محنت اور ریاضت کی وجہ سے ارشد ندیم کو یہ مقام عطاکیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں ضائع ہونے والے وقت سے سبق حاصل کرکے محنت کریں گے۔
پاور سیکٹر نے گزشتہ کئی ماہ سے محنت کی ہے، وزیر توانائی اور متعلقہ حکام نے بہت محنت کی۔
بجلی کی قیمت کا بہت بڑا رول ہے ،ہمیں وہ ادا کرنا ہے، ایف بی آر ہمارا اہم ہدف ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں