موسیٰ خیل میں 23 مسافروں کا قتل: مسلح افراد نے بسوں سے اتار کر فائرنگ کی

موسیٰ خیل میں 23 مسافروں کا قتل: پولیس اور لیویز کی جانب سے تحقیقات کا آغاز

موسیٰ خیل ‘ 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کرقتل کردیا گیا
بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل راداشم میں فائرنگ سے 23 افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ بلاک کر کے مسافروں کو بسوں سے اتار دیا۔
تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد مسافروں پر فائرنگ کی۔
مسلح افراد نے 20 گاڑیوں کو بھی آگ لگادی، جلائی گئی گاڑیوں میں 10 ویگن ،6 ٹرک 4 پک اپ اور2 گاڑیاں شامل ہیں ۔
پولیس، لیویز موقع پر پہنچیں اور واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں