پنجاب اور سندھ میں مون سون بارشوں کا امکان: موسمی حالات کی تازہ ترین رپورٹ

مون سون بارشوں کا امکان: پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسلادھار بارشیں متوقع

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
،خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اےکی فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کردی گئی۔
ڈی جی عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان ملتان اور بہاولپور ڈویژنز میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں منگلا 147 ملی میٹر منڈی بہاوالدین 78 جہلم 76 بارش ریکارڈ کی گئی۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ 40 گجرات 35 اور نارووال میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 105 شہری جاں بحق 260 زخمی ہوئے۔
اموات آسمانی بجلی،کرنٹ لگنےاور بوسیدہ عمارتوں کے گرنے سے ہوئیں۔
،مون سون بارشوں کے باعث 89 مویشی بھی ہلاک ہوئے

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں