“پنجاب میں مون سون بارشوں کا امکان: ترجمان کی گزارش”
پنجاب میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری.
پروونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) نے پنجاب میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق موسمی صورتحال کے بارے میں متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مون سون بارشوں کا نیا اسپیل کل سے شروع ہوگا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ جمعہ سے 12 اگست تک پنجاب میں مون سون بارشوں کا امکان ہے جس کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ 10 اور 11 اگست کے دوران جنوبی پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش متوقع ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں