“نتاشا دانش پر عائد دفعات اور ان کی سزا: ماہرِقانون کی وضاحت”
جرم ثابت ہونے کی صورت میں نتاشا دانش کو کتنی سزا ہو سکتی ہے؟
تھانہ بہادرآباد میں درج ہونے والے مقدمہ میں دفعہ 320، 337، 427، 279 جی اور دفعہ 322 عائد کی گئی ہیں۔ماہرِقانون خیرمحمد خٹک کے مطابق دفعہ 320 کا مطلب غفلت اور لاپرواہی برتنا ہے، یہ سیکشن تب لگتا ہے جب کسی لائسنس یافتہ شخص کی غفلت ولاپرواہی سے کسی کی موت واقع ہوجاتی ہے۔خیرمحمد خٹک کے مطابق سیکشن 320 میں جرم ثابت ہونے کی صورت میں 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، دفعہ 322 میں سزا کے ساتھ دیت کی ادئیگی بھی شامل ہے جو کہ 67 لاکھ روپے بنتی ہے اور عدالت کا اختیار ہے کہ وہ 10 سال یا اس سے زائد کی سزا دے سکتی ہے۔337 جی کے حوالے سے خیرمحمد خٹک کا کہنا ہے کہ اس میں 5 سال تک سزا ہوسکتی ہے جبکہ دفعہ 279 اور 427 میں فی سیکشن 2 سال تک سزا ہو سکتی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں