“نتاشا دانش پر منشیات کا مقدمہ: کارساز حادثے کی نئی تفصیلات”

“کراچی: نتاشا دانش کے خلاف منشیات کے استعمال کا مقدمہ درج”

کارساز حادثے ‘ ملزمہ نتاشا پر منشیات استعمال کرنے کا مقدمہ درج
کراچی میں کارساز سروس روڈ ٹریفک حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشا دانش کے خلاف منشیات کے استعمال کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
کارساز روڈ پر باپ بیٹی کو کار سے کچل کر قتل کرنے والی مرکزی ملزم نتاشا دانش کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفتیشی افسران نے ملزمان کے خلاف منشیات کے استعمال کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ مقدمہ سینئر تفتیشی افسر بہادر آباد کا ہے، یہ مقدمہ مدعی میں درج ہو چکا ہے، جس کا ذکر پہلے بھی ہو چکا ہے۔
قبل ازیں نتاشا کی میڈیکل رپورٹ سامنے آئی تھی، میڈیکل ایگزامینیشن کے لیے خون اور یورین کے سیمپلز لیے گئے تھے۔
ابتدائی رپورٹ میں ملزمہ کے نشے میں ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔
تاہم آج یورین رپورٹ میں واضح طور میتھافیٹامائن آئس نشے کے استعمال کی تصدیق ہوگئی ہے۔
میڈیکل رپورٹ پر ڈائریکٹر لیبارٹریز اینڈ کیمیکل ایگزامنر گورنمنٹ آف سندھ ڈاکٹر سلیم عبدالقدیر کے دستخط موجود ہیں۔
جب کہ اس پر ڈاکٹر تحسین شیخ کے بھی دستخط موجود ہیں، میڈیکل رپورٹ کی بنا پر ملزمہ پر دوسرا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں