نوازشریف کی لندن روانگی: طبی معائنے اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کی تیاری
صدر مسلم لیگ ن نوازشریف کی آئندہ ماہ لندن روانگی متوقع
سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن نوازشریف کی آئندہ ماہ لندن روانگی متوقع ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف 11 ستمبر کو بیگم کلثوم نوازکی برسی کے بعد لندن کے لئے روانہ ہوسکتے ہیں۔
نواز شریف کولندن میں اپنے معالجین سے طبی معائنہ کرانا ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف طبی معائنے کے بعد اپنے صاحبزادوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔
نوازشریف کا دو سے تین ہفتے تک لندن میں قیام کا امکان ہے۔
تاہم نواز شریف کی لندن روانگی سیاسی حالات سے مشروط ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف گذشتہ سال21 اکتوبر کو 4 سال بعد وطن واپس پہنچ پہنچے تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں